حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی پر تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹسز جاری

پیر 11 اگست 2025 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء)حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکول کھولنے پر ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور کے متعدد تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں لائسیم سکول جی ٹی روڈ، آنرز کنڈر گارڈن سکول جی ٹی روڈ، بیکن ہاوس سکول بوائز اینڈ گرلز کیمپس ٹاؤن شپ، بیکن ہاوس گلبرگ، جوہر ٹاؤن، الائیڈ سکول نزد ریلوے ہیڈ، مکاف لرننگ کیمپس نزد میٹرو اسٹیشن، دی پنجاب سکول کینال گارڈن، ڈائمینشن سکول اور ایجوکیٹر سحر کیمپس شامل ہیں۔

متعلقہ سکولوں کے سربراہان کو ذاتی طور پر شنوائی کے لیے طلب کیا گیا ہے تاکہ ان کی جانب سے وضاحت حاصل کی جا سکے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو حکومتی قواعد کی پابندی کرنی ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔