گرمی کی شدت میں مرحلہ وار کمی کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر کے وار بھی تیز ہونے لگے

پیر 11 اگست 2025 22:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء) گرمی کی شدت میں مرحلہ وار کمی کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر کے وار بھی تیز ہونے لگے رواں سال اب تک ڈینگی کے 52 کیس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 8 میں سے 5 تصدیق شدہ مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے 28 اور مری میں 22 کیس سامنے آئے ہیں ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے یکم جنوری سے جاری مہم کے دوران 43 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی جن میں 11 لاکھ 39 ہزار سے زائد گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی اسی عرصے میں 56 ہزار 781 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی اور 24 مقامات پر لاروا برآمد کیا گیا، جبکہ 67 ہزار 964 لاروے تلف کئے گئے محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2203 ایف آئی آر درج کی گئیں 1230 مقامات کو سیل کیا گیا 3520 چالان کئے گئے اور 41 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا تازہ کیس مری کے علاقے پھگواڑی، پوتھا شریف اور گھہال میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ راولپنڈی شہر کے عید گاہ، سیٹلائٹ ٹاؤن، بنی اور گنگ منڈی سمیت کہوٹہ، گجر خان، ٹیکسلا اور کلر سیداں میں بھی ڈینگی مریض سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ? صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔