رحیم یارخان ‘ گلشن اقبال بلاک میں تین ماہ گزرجانے کے باوجود گھرسے چوری کے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے‘مدعی کا احتجاج

پیر 11 اگست 2025 22:09

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء)گلشن اقبال بلاک میں تین ماہ گزرجانے کے باوجود گھر سے چوری کے ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے مدعی محمد فاضل نے پولیس کے ڈی پی اور ایس پی ڈی ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چوری کے ملزمان گرفتا کرائیں گلشن ایکس بلاک گروپ کے رہنماوں بابر چیمہ ذیشان منظور علی رضا ودیگر نے بلاک ایکس میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر پریشانی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس محمد فاضل کی چوری کے ملزمان گرفتار کر لیتی تو گزشتہ شب اسی بلاک کے رہایشی راشد مدنی کے گھر ڈکیتی کی واردات نہ ہوتی۔