پرائم منسٹرکرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ،لاہور بوائز اور گرلز ٹیموں کو حتمی دیدی گئی

پیر 11 اگست 2025 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پرائم منسٹر یوتھ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت لاہور کی بوائز اور گرلز ٹیموں کو حتمی دیدی گئی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور لاہور قلندرز کے اشتراک سے لاہور میں ہونے والے کرکٹ ٹرائلز میں اٹھارہ ہزار سے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے وزیرِاعظم شہباز شریف، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ یہ صرف کرکٹ ٹیلنٹ ڈھونڈنے کا معاملہ نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں کو بڑے خواب دیکھنے اور بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کا پلیٹ فارم دینے کا عزم ہے۔

لاہور کی ٹیموں میں منتخب ہونے والے لڑکے اور لڑکیوں نے وزیراعظم شہباز شریف، ایچ ای سی، رانا مشہود احمد اور عاطف رانا کا مواقع فراہم کرنے پردلی شکریہ ادا کیا۔