لورالائی رینج میں امن و امان کا قیام اور جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ڈی آئی جی جنید احمد شیخ

پیر 11 اگست 2025 22:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔دفتر آمد پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس لورالائی احمد سلطان نے ان کااستقبال کیاجبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی جنید احمد شیخ نے کہا کہ لورالائی رینج میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،اس مقصد کے لیے موثر اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ پولیس ایک منظم اور نظم و ضبط کی پابند فورس ہے ،پولیس کی محنت، بہادری اور قربانیاں خطے میں پائیدار امن و امان کی ضامن ہیں،اہلکارڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر انجام دیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

متعلقہ عنوان :