وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات کی لیاری کے دیہات کے لوگوں کو موٹر وے سے پار جانےکے لئے پل بنانے کی یقین دہانی

پیر 11 اگست 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات گل اصغر بگھور نے موٹر وے کے اطراف لیاری کے دیہات کے لوگوں کو موٹر وے سے پار جانے کے لئے پل بنانے کی یقین دہانی کرا ئی ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے سوال اٹھایا کہ کراچی حیدر آباد موٹر وے لیاری کے علاقے میں بنی ہے لیکن دونوں اطراف کے گائوں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،لمبا چکر لگانے کے بعد ٹول ٹیکس دے کر سامنے والے گائوں جاتے ہیں ۔ گل اصغر بگھور نے کہا کہ جس جس جگہ پر پیدل چلنے والے لوگوں کے لئے پل بنانے کی ضرورت ہے ہمیں اراکین اسمبلی لکھ کر بھجوا دیں ہم وہ پل بنوا دیں گے ۔