شہری سے ناروا سلوک پر ڈی پی او سیالکوٹ کا نوٹس،2 اہلکار معطل

پیر 11 اگست 2025 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے شہری کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر نوٹس لیا اور 2 اہلکار معطل کر دیے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ تھانہ موترہ یوسی سکواڈ کے کانسٹیبل سہیل انور اور عطا الرحمان کو شہری سے بدسلوکی پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے معطل کر کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور ناروا سلوک ہرگز برداشت نہیں ہوگا، رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :