ریلوے سپورٹس ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام جشنِ آزادی سپورٹس گالاکا انعقاد

پیر 11 اگست 2025 21:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ریلوے سپورٹس ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی سپورٹس گالا شاندار انداز میں منعقد ہوا، جس میں کرکٹ، کبڈی، بیڈمنٹن اور ایتھلیٹکس کے مینز و ویمنز مقابلے ہوئے۔ بیڈمینٹن کے فائنل میں ملتان ریلوے کلب کے کھلاڑی ظل رحمان اور محمد افنان کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

تفیصلات کے مطابق کرکٹ مقابلے میں ڈی ایس الیون مکینیکل نے جاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈی ایس او الیون انجینئرنگ کو شکست دی۔ کبڈی کے فائنل میں ریلوے ملتان ڈویژن کی ٹیم نے بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی ایس او ملتان ریلوے کو مات دی، جبکہ ایتھلیٹکس میں ریلوے ملتان کے شاہ ذیب نے تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔اختتامی تقریب میں ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر شرکاء نے اسپورٹس گالا کو نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کا مثبت قدم قرار دیا۔