میر واعظ عمر فاروق کا سرینگر کی ممتاز شخصیات کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 11 اگست 2025 21:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سرینگرکی متعدد نامور اور قابل احترام شخصیات کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے میرواعظ خاندان کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلق رکھنے والے افرادغلام حسن کالو کی ہمشیرہ، گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے ایڈیٹر انچیف فیاض احمد کالو کی بہن اور کشمیر کینوس کے ایڈیٹر اعجاز احمد میر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

میرواعظ نے نوشہرہ کے الحاج ڈاکٹر علی محمد مفتی کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ راجوری کدل کے مولوی محمد یاسین ترمبو، آرم پورہ سری نگر کے رہائشی ریاض احمد خان کی والدہ،احمد نگر کے انجینئر محمد ایوب بابا کی والدہ اورعیدگاہ سرینگر کے رہائشی ریاض احمد میر کے انتقام پر بھی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور تمام مرحومین کی بلندی درجات اورانکے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔