د* جمعیت علما اسلام مدارس اور مساجد کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کریں گی

پیر 11 اگست 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا شاہ محمد حاجی سید عبدالواحد آغا مولانا محمد ساسولی مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حفیظ اللہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا مفتی نیک محمد فاروقی رحیم الدین ایڈووکیٹ نعمت افغان چوہدری محمد عاطف مولانا ضیا الرحمن فاروقی اللہ دوست ایڈووکیٹ ٹکری محمد جان لانگو ودیگر نے کہاکہ جمعیت علما اسلام مدارس اور مساجد کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کریں گی اسلام آباد کے انتظامیہ ہوش کا ناخن لے جمعیت علما اسلام کے نزدیک مساجد اور دینی مراکز مسلمانوں کی عبادت گاہیں اور دینی تعلیم کا مرکز ہیں، جو کہ اسلامی ثقافت اور معاشرتی اقدار کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا تحفظ ہر مسلمان کی بنیادی اور ایمانی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ مدارس ومساجد کی بقا اور تحفظ کے لیے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے مساجد کو شہید کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی جمعیت کا عزم اس معاملے پر غیر متزلزل ہے اور وہ ہر ممکن قانونی، جمہوری اور پرامن طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ان مقدس مقامات کا تحفظ یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد انتظامیہ اور جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی قیادت کے درمیان ہونے والے کامیاب مزاکرات کو جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ حکومت اس معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے ان مساجد کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت کا ہر کارکن اور رہنما اس مشن میں پوری طرح سے شامل ہے اور انشا اللہ مساجد کے تقدس اور تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

ہم اپنے مقاصد کے حصول تک پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے اور کسی بھی صورت حال میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام مساجد اور مدارس کے تحفظ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی