ایس ایس پی جنوبی کاچینی باشندوں کے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

منگل 12 اگست 2025 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ایس ایس پی جنوبی مہزور علی نے کراچی میں مقیم چینی باشندوں کی رہائش گاہوں کا دورہ کیااورسیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

پیرکے روز انہوں نے چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی اور انہیں ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔چینی باشندوں نے ایس ایس پی جنوبی کے دورے کو سراہتے ہوئے پولیس کے حفاظتی اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اورکہا کہ انہیں پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی سیکیورٹی اور تعاون پر مکمل اطمینان ہے۔

متعلقہ عنوان :