ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا آر ایچ سی کوزہ بانڈہ کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 12 اگست 2025 13:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سہیل اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کے ہمراہ آر ایچ سی کوزہ بانڈہ کا اچانک دورہ کیا اور عملے کی حاضری، دوائیوں کی دستیابی و دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود سٹاف کو ڈیوٹی کے اوقات کار کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں آنے والے افراد کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بارے میں ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :