سرگودھا،تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں جاںبحق دو سگے بھائیوں کو سپردخاک کر دیا

منگل 12 اگست 2025 15:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں جاںبحق دو سگے بھائیوں کو سپردخاک کر دیا اور شدید زخمی ماں ہسپتال میں زیر علاج ہے پولیس متوفین کی نعشیں ورثا کے سپرد کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا بھلوال اجنالہ روڈ پر چک 10 قدرت آباد کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں دو سگے بھائی 7 سالہ فیضان اور 17 سالہ احتشام جاں بحق اور ان کی 35 سالہ خاتون ماں تسنیم بی بی شدید زخمی ہوگئی اور کار ڈرائیور کو بھی چوٹیں آئیں جن کو ریسکیو کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر کے متوفین دو سگے بھائیوں کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئیں جن کو سپردخاک کر دیا گیا اور شدید زخمی ماں ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔