امریکا کی چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع

نئے صدارتی حکم کے تحت موجودہ ٹیرف ریٹ اگلے تین ماہ تک نافذ رہے گا

منگل 12 اگست 2025 16:03

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کردی، انہوں نے صدارتی حکم پر دستخط کردیئے۔چین امریکا ٹیرف معاہدے کی مدت 12اگست کو ختم ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

جنوری میں ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جواب میں چین نے امریکی درآمدات پر 125 فیصد ٹیرف لاگیا تھا۔پھر مئی میں معاہدے کے تحت امریکا نے ٹیرف میں 30 فیصد اور چین نے 10 فیصد کمی کی تھی۔نئے صدارتی حکم کے تحت موجودہ ٹیرف ریٹ اگلے تین ماہ تک نافذ رہے گا۔

متعلقہ عنوان :