آرٹس کونسل کے زیراہتمام یوم آزادی ومعرکہ حق کی تقریبات بھرپور طریقے سے منائی جائیں گی،تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا جا ئے گا

منگل 12 اگست 2025 16:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) یوم آزادی پاکستان ومعرکہ حق کے حوالے سے آرٹس کونسل فیصل آباد میں مختلف تقریبات کاانعقاد ہو گاجس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کی تقریری نشست اور روشنی کا سفر پر مبنی تصاویری نمائش کا بھی اہتمام کیا جا ئے گا۔آرٹس کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ14 اگست کو منعقد ہونے والی تصویری نمائش میں تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد کی انتہائی نادر و نایاب تصاویر عوامی دلچسپی کیلئے رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر روایتی علاقائی ملبوسات اور دستکاریوں کی نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا جبکہ دیگر تقریبات میں تحریک ۱ٓزادی پاکستان کے حوالے سے تاریخی ونایاب تصویری نمائش،سپیشل بچوں کا سپیشل پروگرام اور موضوعاتی مذاکرہ بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان تقریبات میں شامل رنگا رنگ پروگرامز کا مقصدشہریوں کی کثیر تعداد کو مدعو کرکے نوجوان نسل کو اپنی تاریخ،ورثے،جدوجہد آزادی کے مراحل سے آگاہ کرتے ہوئے قومی جذبوں کو اجاگر کرنا ہے۔