یورپی یونین کی اسرائیل کے ہاتھوں خلیجی چینل کے 5 صحافیوں کے قتل کی مذمت

منگل 12 اگست 2025 16:32

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)یورپی خارجہ پالیسی چیف کاجا کالس نے کہا ہے کہ قانون کے احترام میں صحافیوں کو نشانہ بنانے سے بچنے کے لیے واضح ثبوت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل مزید امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے اتوار کو الشفا اسپتال کے باہرصحافیوں کے خیمے کو نشانہ بنایا تھا۔ حملے میں انس الشریف سمیت خلیجی چینل کے 5 صحافی شہید ہوگئے تھے۔