انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

منگل 12 اگست 2025 16:58

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا کے سرمی ریجنسی کے جنوب مشرق میں 27 کلومیٹر کے فاصلے پر 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات، آب و ہوا اور ارضیات کے مطابقانڈونیشیا کے صوبہ پاپوا کے سرمی ریجنسی کے جنوب مشرق میں منگل کو دوپہر 3بجکر 24 منٹ پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 13 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزے کے باعث تاحال کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سونامی کاکوئی خطرہ ہے ۔