افغانستان کے صوبہ ہلمند میں 2 مسافر گاڑیوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق،5 افراد زخمی

منگل 12 اگست 2025 17:11

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں 2 مسافر گاڑیوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان ملا عزت اللہ حقانی نے منگل کو بیان میں کہا کہ یہ حادثہ صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث 2 مسافر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے قریبی ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاںبعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔