مشیر صحت احتشام علی کا چارسدہ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر نوٹس

منگل 12 اگست 2025 17:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) مشیر صحت احتشام علی نے چارسدہ میں ڈینگی کیسز میں اضافہ پر نوٹس لے لیا۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ چار سدہ سے اگست میں ڈینگی کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،ڈی ایچ کیو چارسدہ میں ڈینگی آئسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا ہے ۔مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

مشیر صحت کی ہدایت پر فیلڈ ایپی ڈیمیالوجی اینڈ ٹریننگ پروگرام (ایف ای ٹی پی) اور پروونشل ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس یونٹ (پی ڈی ایس آر یو) کے ماہرین کی ٹیم تعینات کردی گئی۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے مشیر صحت کو فیلڈ وزٹ رپورٹ پیش کردی ۔

(جاری ہے)

یہ رپورٹ ڈسٹرکٹ ڈیزیز پریوینشن اینڈ ریسپانس یونٹ (ڈی ڈی پی آر یو) چارسدہ کی ٹیم نے بی ایچ یو راجڑ، امیر آباد محمد زئی اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد تیار کی۔

رپورٹ میں بی ایچ یو راجڑ، امیر آباد محمد زئی اور قریبی علاقے ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی، فوری طور پر بریڈنگ سائٹس ختم کی گئیں اور لاروا تلف کیا گیا۔یونین کونسل کے لیے ہنگامی سرویلنس پلان بنایا گیا جس میں ہیلتھ فسیلٹی انچارج کو ٹیم لیڈر اور تین ایریا انچارجز کو سپروائزر مقرر کیا گیا، یہ ٹیم لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ٹیموں کے ساتھ گھر گھر جا کر سرویلنس اور آگاہی فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :