گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

77سالہ محمد اسلم طویل عرصہ سے بیمار تھے، شوبز شخصیات کا اظہار تعزیت

منگل 12 اگست 2025 19:11

گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) پاکستان کے معروف گلوکار اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار عاطف اسلم کے والد، محمد اسلم انتقال کرگئے۔عاطف اسلم کے والد 77سالہ محمد اسلم طویل عرصہ سے بیمار تھے۔

(جاری ہے)

عاطف اسلم کے والد کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی فنکاروں، شوبز شخصیات اور لاکھوں مداحوں نے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر عاطف اسلم کے والد کے انتقال کے حوالے سے ہمدردی کے پیغامات اور دعائیں جاری ہیں۔