لیہ کے علاقے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر سبزی فروش نے خودکشی کر لی

منگل 12 اگست 2025 19:27

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) لیہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر سبزی فروش نے خودکشی کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق لیہ کے علاقے 217 اڈہ میں ابراہیم پٹرولیم سروس کے قریب سبزی فروش اظہر بھٹی نامی شخص نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر خود کشی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اظہر بھٹی نے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :