ایشین کپ کوالیفائرز ، قومی فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ 16 اگست سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا

منگل 12 اگست 2025 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) اے ایف سی انڈر23 ایشین کپ 2026 کے کوالیفائرز کی تیاری کیلئے قومی فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ 16 اگست سے ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو 15 اگست کو پاکستان پہنچیں گے اور دو ہفتوں تک کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ابتدائی طور پر ٹراٹ کے ذریعے منتخب ہونے والے50 کھلاڑی کیمپ میں شریک ہوں گے،جن میں سے حتمی23 رکنی اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔کوالیفائرز کے میچز میں پاکستان پہلا مقابلہ 3 ستمبر کو عراق کے خلاف کھیلے گا،دوسرا میچ6 ستمبر کو میزبان کمبوڈیا کے خلاف ہوگا جبکہ گروپ اسٹیج کا آخری میچ 9 ستمبر کو عمان کے خلاف شیڈول ہے۔