لوئر نیلم ویلی،پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے درجنوں بااثر شخصیات و سینکڑوں کارکنان کا سید ثقلین فدا کاظمی کے قافلے میں شامل

منگل 12 اگست 2025 22:40

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)لوئر نیلم ویلی میں سیاسی ہلچل پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے درجنوں بااثر شخصیات و سینکڑوں کارکنان کا سید ثقلین فدا کاظمی کے قافلے میں شمولیت کا اعلان۔ایک طرف دس سے پندرا لوگ سکیمیں لے کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور دوسری طرف سینکڑوں لوگ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر سید ثقلین فدا کاظمی کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔

یہ عوام کے اصل فیصلے کا واضح ثبوت ہے۔ کٹھہ کلساں (نمائندہ خصوصی) اسمبلی حلقہ ایل ای-26 نیلم (لوئر نیلم ویلی) کی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نوجوان اور متحرک امیدوار سید ثقلین فدا کاظمی ایڈووکیٹ کی کٹھہ کلساں آمد پر منعقدہ شمولیتی پروگرام ایک عوامی جلسے کی شکل اختیار کر گیا، جس میں علاقے بھر سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، ضلع نیلم اور دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بااثر رہنما، عمائدین اور درجنوں خاندانوں نے اپنی سیاسی وابستگیاں ختم کرتے ہوئے 11 اگست 2025 کو باضابطہ طور پر سید ثقلین فدا کاظمی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور ان کے قافلے میں شامل ہو گئے۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں: سید صادق کاظمی (ریٹائرڈ صوبیدار) بمعہ برادری، قاری سید نزیر حسین شاہ بمعہ برادری، سید مزمل شاہ، نزیر حسین شاہ، مجید شاہ، سید علی اکبر شاہ (ریٹائرڈ صوبیدار) بمعہ برادری، سید غلام حسین شاہ (ریٹائرڈ صوبیدار) بمعہ برادری، محمد شاہ، عباس علی شاہ، سید حسن شاہ، شکور حسین، صداقت شاہ، رحمت شاہ، وحید شاہ، بشیر حسن، علی افسر شاہ بمعہ برادری، بنارس خان، مولانا نزیر احمد خان درانی بمعہ برادری، بشارت خان، اصغر خان، مجید خان، قیوم خان، خانیزمان، عرفان خان، کامران خان، عدنان خان، راشد خان، بلاول خان، طاہر شاہ، طیب حسین شاہ، سرور شاہ، وسیم شاہ، سجاد حسین شاہ، کبیر حسین شاہ، شفقات حسین شاہ، خضر حسین، شیراز حسین، قاری شفقات حسین شاہ، جمال شاہ، منور شاہ، مظہر حسین، خالد حسین، اویس شاہ، وقاص حسین، ماجد خان، صداقت خان، محمد شرافت، نفیس خان، افضال احمد، محمد ثاقب بٹ، محمد فیصل بٹ، عدنان نزیر میر، راجہ کاشف، عدنان چوہدری، شوکت چوہدری، رشید خان، نزیر خان، منیر شاہ، احتشام شاہ، احمد شاہ، کاشف حسین، حسیب شاہ، جنید شاہ، یاسر خان، وکالت خان، نومان شاہ، مظہر شاہ سمیت دیگر درجنوں شخصیات شامل ہیں۔

جلسہ گاہ عوام کے نعروں اور جوش و خروش سے گونجتی رہی۔ نوجوانوں کی بھرپور شرکت اور بزرگوں کی دعاو?ں نے کاظمی صاحب کی حمایت میں ایک نئی فضا پیدا کر دی۔ مقررین نے کہا کہ سید ثقلین فدا کاظمی علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کی واحد امید ہیں۔مقامی عمائدین کا کہنا تھا کہ یہ کامیابیوں کا سلسلہ حلقے کے دیگر وارڈز میں بھی آئندہ دنوں جاری رہے گا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انتخابات میں بھرپور قوت کے ساتھ سید ثقلین فدا کاظمی کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔