ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی

منگل 12 اگست 2025 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) فیصل آباد میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقہ جڑانوالہ کے چک 53 ڈھیسیاں گاؤں سٹاپ کے قریب ٹرک موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ میں 45 سالی خاتون شگفتہ بی بی زوجہ جعفر جاں بحق ہوگئی جبکہ 2 افراد ٹرک ڈرائیور 26 سالہ فلک شیر اور موٹر سائیکل سوار ارسلان ولد جعفر زخمی ہوگئے۔ریسکو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر جڑانوالہ منتقل کر دیا۔