[موثر گورننس، ریسورس منیجمنٹ اور فیصلہ سازی کے عمل کے اعتبار سے ایک اچھا ایڈمنسٹریٹر کا یونیورسٹی کو ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ہے،جعفرخان مندوخیل

منگل 12 اگست 2025 20:05

Rکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ دیکھا گیا ہے کہ موثر گورننس، ریسورس منیجمنٹ اور فیصلہ سازی کے عمل کے اعتبار سے ایک اچھا ایڈمنسٹریٹر کا یونیورسٹی کو ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ہے،وہ اکیڈمک اسٹاف کے تعاون سے معیاری تعلیم کا حصول اور جدت کاری اور تنقیدی سوچ کے رحجان کو فروغ دینے کا فریم ورک فراہم کرتا ہے جس کے نتیجے میں ٹیچنگ فیکلٹی اور عملے کو تدریسی تحقیق، نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اور کمیونٹی سروس کی اپنی بنیادی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملتا ہے۔

مجھے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں زیر تعلیم صوبے بھر کے اسٹوڈنٹس کا مستقبل بہت عزیز ہے لہذا اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے لسبیلہ یوبیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کے آٹھویں سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اس موقع وائس چانسلر لسبیلہ یوبیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین، صوبائی سیکرٹری ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن صالح بلوچ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان کلیم اللہ بابر، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس بشیر کاکڑ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے ڈاکٹر ظہور بازئی، لسبیلہ یوبیورسٹی کے پرو-وائس چانسلر ڈاکٹر الہی بخش مرغزانی، رجسٹرار ڈاکٹر فیصل سمیت سینیٹ کے تمام دیگر ممبران موجود تھی. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یونیورسٹی کا ذمہ دار شخص ایک ٹیم ورک کے جذبہ کے تحت لسبیلہ یوبیورسٹی کے مشترکہ اہداف کے حصول کی خاطر پوری تندہی سے کام کری. گورنر مندوخیل نے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے نام کو مزید روشن کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دیں اور تعلیمی سرگرمیوں کی باریک بینی سے نگرانی بھی کریں جس میں تدریسی طریقوں کے نصاب کی مطابقت اور طلبہ کے سیکھنے کے نتائج کا باقاعدہ جائزہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے مالی معاملات میں شفافیت ضروری ہے اور متعلقہ ذمہ داران کی جوابدہی اور اعتماد کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدہ بیرونی آڈٹ کروائیں جس سے ہمیں باخبر فیصلے کرنے اور وسائل کو موثر طریقے سے مختص کرنے میں مدد ملے گی۔ یونیورسٹی کے ذرائع آمدن بڑھانے اور اضافہ خرچے کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ یونیورسٹی کی اضافی زمینوں پر پھل دار درخت کاشت کریں تاکہ آمدنی کے نئے طریقے پیدا ہوں اور بیرونی فنڈنگ پر انحصار کم ہو، اس سے زیر تعلیم طلبا اور طالبات کو تحقیق اور تربیت کے مواقع بھی ملیں گے۔

گورنر مندوخیل نے خصوصی ہدایت دی کہ تعیناتیوں اور پروموشن میں میرٹ کا خاص خیال رکھیں کیونکہ یونیورسٹی کا اسٹاف ممبر اپنی اہلیت اور حق کی بنیاد پر مساوی مواقع کا مستحق ہے۔ لسبیلہ یوبیورسٹی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں شرکا کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کئے گئی