سی ایم کمپلینٹ سیل کا انچارج بن کر سرکاری افسروں کو بلیک میل کرنے والا نوسرباز گرفتار

سلمان نواز نے سی ای او بہاولپور کو بلیک میل کرتے ہوئے 50ہزار روپے کا مطالبہ بھی کیا،مبینہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر جامپور کو کال کرکے پیسوں کا مطالبہ کیا سی ایم کمپلینٹ سیل کے چیئرمین مرزا کی ہدایت پر پولیس کی فوری کارروائی،کمپلینٹ سیل کے جعلی انچارج سلمان نواز کو 24گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا

منگل 12 اگست 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سی ایم کمپلینٹ سیل کا انچارج بن کر سرکاری افسروں کو بلیک میل کرنے والا نوسرباز گرفتارہوگیا۔سلمان نواز نامی شخص نے سی ای او ہیلتھ بہاولپور کو دھمکی آمیز فون کیا۔سلمان نواز نے سی ای او بہاولپور کو بلیک میل کرتے ہوئے 50ہزار روپے کا مطالبہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

سلمان نواز نامی شہری نے مبینہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر جامپور کو کال کرکے پیسوں کا مطالبہ کیا۔سلمان نواز خود کو انچارج کمپلینٹ سیل سی ایم آفس ہونے کا دعوے دار تھا۔سی ایم کمپلینٹ سیل کے چیئرمین مرزا کی ہدایت پر پولیس کی فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔کمپلینٹ سیل کے جعلی انچارج سلمان نواز کو 24گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :