موٹروے پر (آج )تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند

منگل 12 اگست 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) 14اگست جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے باعث موٹروے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا، جس کے تحت موٹروے پر تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ آج ( بدھ ) 13اگست سے بند ہو گا۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق راولپنڈی میں 13اگسٹ دوپہر 12بجے سے 14اگست صبح 03بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہو گا۔جی ٹی روڈ پشاور سے پنڈی آنے والی ہیوی ٹریفک کو سنگجانی کے مقام پر روک دیا جائے گا، اسکے علاوہ جی ٹی روڈ لاہور سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ٹی چوک کے مقام پر روک دیا جائے گا۔علاوہ ازیں پشاور اور لاہور سے براستہ موٹروے آنے والی ہیوی ٹریفک کو لنک روڈ سے اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔