پولیس کی کارروائیاں، 2ملزم گرفتار

منگل 12 اگست 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) لاہور کے علاقوں شفیق آباد اور کوٹ لکھپت میں کی جانے والی کارروائیوں میں خواتین سے زیادتی میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ شفیق آباد پولیس نے کارروائی کے دوران شادی شدہ خاتون کو ہراساں اور زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم خاوند کی غیر موجودگی میں خاتون کو تنگ کرتا اور بلیک کر کے نقد رقم بٹورتا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ملزم اشفاق کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کا کہناہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بروقت کاروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد اور ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ دوسری جانب کوٹ لکھپت میں خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزم کو بھی چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔ کوٹ لکھپت پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے ٹریس کر بابا فرید کالونی سے گرفتار کیا۔