بلوچستان میں انٹرنیٹ کی بندش کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے، سینیٹر کامران مرتضیٰ

منگل 12 اگست 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ایوان بالا کی توجہ بلوچستان میں انٹرنیٹ کی بندش کی جانب دلائی اور کہا کہ اس حوالہ سے خصوصی اجلاس طلب کیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں پوائنٹ آف آرڈر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے، ٹرانسپورٹ، ریل بھی بند ہے، عارضی بندش سے مسائل حل نہیں ہوں گے اس پر توجہ دینے کیلئے ایک دن مقرر کیا جائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس حوالہ سے تبادلہ خیال کیلئے میری تجویز کو تسلیم کیا ہے اور وزارت داخلہ اس پر کام کر رہی ہے۔