اسلام آباد پولیس کا تھانہ شہزاد ٹائون کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 31 افراد،27 گھروں،7 دکا نو ں کو چیک کیا

منگل 12 اگست 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) اسلام آباد پولیس نے تھانہ شہزاد ٹائون کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شہزاد ٹائون کے مختلف علاقوں میں گرینڈسرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران31افراد،27گھروں،07 دکا نو ں کو چیک کیا گیا، سر چ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو تھا نہ منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن’’پکار15‘‘پر فوری اطلاع دیں۔