ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا چہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ اور جامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن کا دورہ

منگل 12 اگست 2025 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے چہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ اور جامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن کا دورہ کیا، ایس پی راول محمد سعد ارشد، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، ایس ایس پی آپریشنز نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز نے جامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن میں مولانا اشرف علی سے ملاقات کی، چہلم کے مرکزی جلوس کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن اور سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق چہلم کے موقع پر امن و امان کی فضا کو یقینی بنایا جائے گا۔