چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

منگل 12 اگست 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت کمیٹی نے سینیٹ کے 353 ویں اجلاس کے دوران ہونے والے قانون سازی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی اور بین الاقوامی امور کی موجودہ صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ موجودہ سیشن 19 اگست 2025ء تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان، سینیٹر شیری رحمٰن، سینیٹر عرفان الحق صدیقی، سینیٹر سید علی ظفر، سینیٹر منظور احمد، سینیٹر راجہ ناصر عباس، سینیٹر جان محمد، سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، سینیٹر کامران عباس مرتضیٰ، سینیٹر عامر صدیقی، سینیٹر وقار مہدی، وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے شرکت کی۔سیکرٹری سینیٹ نے کمیٹی کو موجودہ اجلاس کے دوران ہونے والی قانون سازی کے بارے میں آگاہ کیا۔