فیصل آباد پولیس کی کارروائی، بیوی کو تشدد کانشانہ بنانے والے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا

بدھ 13 اگست 2025 11:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) فیصل آباد پولیس نے بیوی کو تشدد کانشانہ بنانے والے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وومن پولیس نے کارروائی کرکے بیوی کو تشدد کانشانہ بنانے والے ملزم شوہر عون عباس کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر انسپکٹر مدیحہ ارشاد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عون عباس کو گرفتار کر لیا۔ملزم عون عباس نے اپنی بیوی عائشہ ناصر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا۔ ملزم نے مطالبہ کیا کہ اپنے والدین سے پیسے لا کر دو ۔پیسے نہ لانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تھانہ وویمن پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیاہے۔