کوہستان اپر پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، ملزم گرفتار

بدھ 13 اگست 2025 13:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) کوہستان اپر پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران پستول برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کوہستان اپر پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل شتیال گوہر وکیل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سازین شاہ زرین کی قیادت میں اے ایس آئی شہزادہ نے پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران رحمت نبی سے پستول اور 25 کارتوس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سازین میں مقدمہ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :