چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ٹریفک کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک کی سربراہی میں اجلاس

بدھ 13 اگست 2025 13:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ٹریفک کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں مرکزی جلوس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ ایس ایس پی صاحبان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران جلوس کے منتظمین نے ٹریفک سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ڈی آئی جی ٹریفک نے مسائل کو بغور سنا اور مسائل کے فوری حل کے لیے ایس ایس پی صاحبان کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

تمام شرکا نے ٹریفک پولیس کی تیاریوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، موثر تعاون پر ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے اور کسی بھی ممکنہ رکاوٹ سے بچنے کے لیے ٹریفک پلان کو موثر اور بروقت نافذ کیا جائے۔