
ویوو نے پاکستان میں 5 Fold X متعارف کروا دیا نہایت ہلکا، بے حد مضبوط
لاہور دنیا بھر میں معروف اسمارٹ فون برانڈ ویوو نے اپنا جدید ترین پریمیم فولڈیبل فلیگ شپ، Fold5 vivo X ، پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے
عمر جمشید
بدھ 13 اگست 2025
12:12

X Fold5 دو خوبصورت رنگوں فیدر وائٹ اور ٹائٹینیم گرے میں دستیاب ہوگا جو نفاست اور جدید ڈیزائن کا بہترین امتزاج پیش کرتے ہیں۔
vivo X Fold5 اپنی انتہائی ہلکی 217g Ultra-Light body اور mm Super - 9.2 Slimپروفائل کے ساتھ فولڈیبل فونز کی دنیا میں نئی مثال قائم کرتا ہے۔ اسے اعلیٰ معیار کی پورٹیبلٹی اور آرام دہ استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا بے جوڑ فولڈنگ میکانزم انداز اور سہولت کو یکجا کرتا ہے خاص طور پر اُن افراد کے لیے جو اسٹائل اور کمپیکٹ ڈیوائس چاہتے ہیں۔
(جاری ہے)
یہ فون IPX8 اور IPX9 واٹرریزسٹنس، IP5Xڈسٹ ریزسٹنس اور دوسری نسل کے آرمور گلاس سے لیس ہے جو اسے ہر قسم کے ماحول میں بھرپور کارکردگی دکھانے کے قابل بناتا ہے چاہے وہ میٹنگ رومز ہوں یا بزنس ٹرِپس۔
6000mAh BlueVolt Battery سے لیس X Fold5 سارا دن بھرپور کارکردگی فراہم کرتا ہے چاہے آپ ملٹی ٹاسکنگ کر رہے ہوں، اسٹریمنگ یا سفر کے دوران کام۔
اس 80 W Dual-Cell Flash charge اور 40W Wireless FlashCharge کی سہولت موجود ہے جس سے بیٹری تیزی سے چارج ہو کر صارفین کو کم سے کم وقت میں دوبارہ فعال کر دیتی ہے۔ ویوو کی جدید بیٹری ٹیکنالوجی بہتر ایفیشنسی فراہم کرتی ہے تاکہ آپ مسلسل جڑے رہیں اور بار بار چارجنگ کی ضرورت نہ پڑے۔
فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے X Fold5 کا 50MP ZEISS Telephoto Camera ایک لاجواب تجربہ پیش کرتا ہے۔ ZEISS کے تعاون سے تیار کردہ یہ کیمرہ سسٹم انتہائی باریک تفصیلات، متحرک رنگ اور اصلی آپٹیکل زوم کے ساتھ شفاف اور معیاری تصاویر لیتا ہے اورہرتصویر کو ایک شاہکار میں بدل دیتا ہے۔
X Fold5 میں موجود AI Smart Office اسے ایک مکمل پروڈکٹیویٹی پاور ہاؤس بنا دیتا ہے۔ ذہین ملٹی ٹاسکنگ، حقیقی وقت میں ترجمہ، دستاویزات کو اسکین کرنا اور ایپس کے درمیان فوری سوئچنگ جیسے فیچرز کے ذریعے یہ فون آپ کے کام اور تخلیقی صلاحیتوں کو ہر جگہ ممکن بناتا ہے۔
قیمت اور دستیابی
تمام صارفین کو vivo X Fold5 کی ہر خریداری پر مفتvivo Buds دیئے جائیں گے۔
vivo X Fold5 پاکستان بھر میں 512GB اسٹوریج ویریئنٹ کے ساتھ دستیاب ہوگا، جس کی ریٹیل قیمت روپے 569,999 ہے۔ صارفین 13 اگست سے اس ڈیوائس کی پیشگی بکنگ (Pre- order) کرا سکتے ہیں، جبکہ فروخت کا باقاعدہ آغاز 19 اگست سے ہوگا۔
vivo X Fold5 کے ساتھ صارفین کو خصوصی X Care خدمات بھی فراہم کی جائیں گی جن میں شامل ہیں:
خریداری کے 12 ماہ کے اندر ایک بار بلا معاوضہ آؤٹراسکرین کی تبدیلی
خریداری کے 24 ماہ کے اندر اندرونی اسکرین کی تبدیلی پر 25 فیصد رعایت
پاکستان بھر میں مفت دو طرفہ کورئیر سروس
ایک مخصوص vivo SVC مینیجر اور ہاٹ لائن
(0800-00111) کے ذریعے پریمیم سپورٹ
VIP کارڈ کے تمام استعمال کے حقوق ویوو کے پاس محفوظ ہیں۔
یہ ڈیوائس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے مکمل طور پر منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔
مزید برآں، Zong 4Gصارفین اگر اپنی سم سلاٹ1 میں ڈالیں تو وہ 12GB مفت انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں یعنی 6ماہ تک ہر ماہ2GB ڈیٹا۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کی تمام سیاسی جماعتوں کومیثاق پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت
-
پاکستان معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ،ہمارے اوپر قرضوں کا بوجھ بھی آدھا ہو چکا ہے
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر قوم کا عظیم بیٹا ہے
-
وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان
-
دنیا کا پہلا مکمل اے آئی انگلش نیوز چینل 14 اگست کو لانچ کردیا گیا
-
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں 2 ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کا انکشاف
-
بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بدامنی جبکہ سندھ کے عوام پر کچے پکے کے ڈاکو مسلط ہیں
-
ملک میں موٹربائیکس حادثات کی شرح سب سے زیادہ 65 فیصد ہے جو خطرناک صورتحال ہے
-
نیویارک میں پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے تحت یوم آزادی کی شاندار تقریب
-
مودی سرکار سندھ طاس کے معاہدے کو توڑ کر دریائے سندھ پر ڈیم اور نئے کینالز بنانا چاہتی ہے
-
ایسا نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم لاہور کیلئے شہبازاسپیڈ اور کراچی کیلئے شہبازسِلو بن جائیں
-
ٹیکس فراڈکیسز کی تحقیقات، ایف بی آر کو اضافی اختیارات مل گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.