نرسنگ کالجز کو ہسپتال سے الحاق کے بغیر چلانے کی درخواست پر 15 ستمبر تک جواب داخل کرانے کی ہدایت

بدھ 13 اگست 2025 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے نرسنگ کالجز کو ہسپتال سے الحاق کے بغیر چلانے کے خلاف درخواست پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو کیس میں فریق بنانے کی ہدایت کر دی اور نرسنگ کونسل کے وکیل کو 15 ستمبر تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی ۔جسٹس خالد اسحاق نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

نرسنگ کونسل کے وکیل نے یو ایچ ایس کے دائرہ اختیار پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ یونیورسٹی کے پاس اپنا کوئی کالج نہیں جس سے الحاق کیا جا سکے، یو ایچ ایس اپنا کالج بنائے اور کالجز کے الحاق کیلئے تین سال انتظار کرے۔

وکیل نے مزید کہا کہ نرسنگ کالجز کے امتحانات ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ہوتے ہیں اور اس کیس میں کمیشن کو فریق ہی نہیں بنایا گیا۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ میڈیکل کالجز کی طرح نرسنگ کالجز کا بھی ہسپتال کے ساتھ الحاق ضروری ہے، مگر پنجاب میں کئی نرسنگ کالجز بغیر ہسپتال کے چل رہے ہیں، جو غیر قانونی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ بغیر ہسپتال کے کام کرنے والے نرسنگ کالجز کو بند کرنے کا حکم دیا جائے۔