لاہورپولیس کاجشن ِآزادی کے موقع پر ایکشن پلان تیار

بدھ 13 اگست 2025 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)یوم ِ ِآزادی پر قانون شکنی کی صورت میںزیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ سڑکوں، پارکوں اور پبلک مقامات پر ہلڑ بازی اور فیملیز سے بدتمیزی کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس، ڈولفن اسکواڈ اور پولیس کی اضافی نفری اہم شاہراہوں پر تعینات کی جائے گی۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہری جشن ِ آزادی کی خوشیوں میں قانون کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل سوار حضرات ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :