شوہر نے مبینہ طور پراپنی بیوی کو زہر دیکر قتل کردیا،تین ملزمان گرفتار

بدھ 13 اگست 2025 16:42

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) رائے ونڈ سرکل کے علاقے مانگا منڈی تھانے کی حدود میں قلعہ نتھو کا کے رہائشی محمد زاہد نے مبینہ طور پراپنی بیوی فرزانہ بی بی کو زہر دیکر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ فرزانہ بی بی چار بچوں کی ماں ہے جس کے ساتھ اسکے شوہر کا آئے روز لڑائی جھگڑا ہو تا تھااور اپنے بھائیوں کیساتھ مل کر اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا ۔گزشتہ روز محمد زاہد نے اپنی بیوی کو زہرکی گولیاں دیں حالت غیر ہونے پر جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا جہاں علاج معالجے کے دوران اسکی موت واقع ہوگئی ۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد عاصم کی مدعیت میں تین ملزمان شوہر زاہد اور اسکے دو بھائیوں ناصر اور اختر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ۔