پاکستان فرنیچر کونسل اور چن ون کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے شاندار مشترکہ تقریب منعقد

بدھ 13 اگست 2025 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) پاکستان فرنیچر کونسل اور چن ون کے زیر اہتمام بدھ کو یوم آزادی منانے کی شاندار مشترکہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پی ایف سی اور چن ون فلیگ شپ سٹور کے ہیڈ آفس میں منعقد ہونے والی تقریب کے لئے اسے آزادی اور اتحاد کے جذبے کی علامت کے طور پر پاکستانی پرچم کے سبز اور سفید رنگوں میں سجایا گیا تھا۔

پی ایف سی کی قیادت، چن ون کے ایگزیکٹوز، عملہ اور صارفین اس مبارک موقع کے موقع پر قومی ترانے، پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریبات میںشریک ہوئے۔ اس موقع پر پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے پاکستانی عوام کے جوش و جذبے، عزم، محنت اور اتحاد کو سراہتے ہوئے اقتصادی ترقی اور خود انحصاری کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

چن ون کی انتظامیہ نے جشن کا حصہ بننے پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ میڈ اِن پاکستان مصنوعات کو فروغ دینے اور ملک کی کاریگری کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔

جی ایم انٹیریئرز چن ون ماریہ توقیر نے کہا کہ صارفین اور عوام کو یوم آزادی کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے ملک بھر میں چن ون آو ٹ لیٹس پر خصوصی ڈسکاونٹس اور پروموشنل آفرز کا اعلان کیا گیا۔ دونوں تنظیموں نے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ مقامی کاریگروں اور مقامی صنعتوں کو دنیا بھر میں ترویج دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔