لاہور، مزدے کی ٹکرسے ایک شخص ہلاک ، ڈرائیور گرفتار

بدھ 13 اگست 2025 17:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)نصیر آباد کے علاقے میں مزدے کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق شاہ دین پارک فتح گڑھ کا رہائشی منیر کسی ضروری کام سے نصیر آباد کلمہ چوک آیا تھا ، سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار مزدے نے کچل دیا ،اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے جمع کروا دی ۔بعد ازاں نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزدہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ عوام الناس سے التماس ہے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔