معرکہ حق میں پاکستان کی بہادر افواج نے ہمیں فتح دلائی ہے، امسال 14 اگست پر ہم ڈبل خوشی منا رہے ہیں،راؤ عبدالکریم

بدھ 13 اگست 2025 17:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) جشن آزادی معرکہ حق کے حوالے سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محکمہ تعلیم راؤ عبدالکریم نے کہا کہ امسال 14 اگست جشن آزادی پر ہم ڈبل خوشی منا رہے ہیں کیونکہ معرکہ حق میں ہماری بہادر افواج نے جس طرح ہمیں فتح دلائی اور ملک کا نام روشن کیا ہے ،اس سے ہماری خوشی دیدنی ہے۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہم وزیراعلی پنجاب کے ویژن،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے تحت یوم آزادی معرکہ حق کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے سپورٹس کی سرگرمیاں کروا رہے ہیں جن میں ہاکی،کرکٹ کے مقابلے کروائے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں معرکہ حق اور یوم آزادی کے حوالے سے اساتذہ اور طلبا کے پروگرامز بھی کروائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے،اساتذہ اور محکمے کی پوری ٹیم اس دفعہ جشن آزادی معرکہ حق کو ڈفرنٹ طریقے سے منا رہی ہے۔