یوم آزادی پاکستان کے تقریبات قومی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہیں، ضلعی انتظامیہ

بدھ 13 اگست 2025 17:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) یوم آزادی پاکستان کے تقریبات قومی جوش وجذبے بے منائی جارہی ہیں ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی محکمہ تعلیم کی جانب سےیوم آزادی کے مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول قلات میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی نے کیا اسپورٹس فیسٹیول میں گورنمنٹ گرلز ہائیئر سیکنڈری سکول قلات گورنمنٹ گرلز ہائیئر سیکنڈری سکول مغلزئی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چشمہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خیل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بابو محلہ سمیت دیگر سکولوں کے طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اسپورٹس فیسٹیول میں مختلف قسم کے کھیلوں کا انعقاد کیاگیا جس سے طالبات خوب لطف اندوز ہوئے یوم آزادی کے تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ اس اسپورٹس فیسٹیول میں محکمہ تعلیم کے سربراہان نے شرکت کرکے طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔