یورینیم کی افزودگی ترک کردینے کی بات مذاق ہے، ایرانی نائب صدر

ایران ایک منصفانہ اور دو طرفہ مفاد پر مبنی معاہدے کے تحت طے شدہ عارضی پابندیاں قبول کر سکتا ہے،گفتگو

بدھ 13 اگست 2025 20:37

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)ایران کے نائب صدر نے یورینیم کی مکمل افزودگی ترک کرنے کی بات کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حالات سازگار ہوئے تو ایران ، امریکا کے ساتھ براہِ راست جوہری مذاکرات کر سکتا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران، امریکا پر اعتماد نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور مذاکراتی ٹیم کے رکن مجید تخت روانچی نیاس بات کا عندیہ دیا کہ امریکا کی طرف سے پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں ایران ممکنہ طور پر اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کر سکتا ہے ۔مجید تخت روانچی نے کہا کہ ایران ایک منصفانہ اور دو طرفہ مفاد پر مبنی معاہدے کے تحت طے شدہ عارضی پابندیاں قبول کر سکتا ہے ۔ انہوں نے مکمل افزودگی ختم کرنے کی امریکی شرط کو ممکنہ معاہدے کی ناکامی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ قریبی رابطے ایک ثالث کے ذریعے جاری ہیں لیکن مذاکرات کی بحالی کی تاریخ ابھی واضح نہیں۔