ضلع میں 32 لاکھ سے زائد بچے کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی جائے گی،ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

بدھ 13 اگست 2025 22:05

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنررحیم یارخان خرم پرویز کی زیر صدارت ضلع میں ایچ پی وی (سروائیکل کینسر) سے بچاؤ کی مہم اور تحصیل صادق آباد، رحیم یار خان میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر غضنفر شفیق، ڈی ایچ او ڈاکٹر صالح، ڈاکٹر عمران احمد سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی حکام، علماء کرام اور این جی اووز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے سی ای او ڈاکٹر غضنفر شفیق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم کا باقاعدہ آغاز15ستمبر سے کیا جائے گا اور مہم کے دوران 9 سے 15سال تک کی بچوں کو ویکسی نیشن کی جائے گی یہ مہم 27ستمبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سروائیکل ایک خطرناک کینسر ہے جس کی تشخیص ابتدائی مراحل میں بہت مشکل ہے جب اس کی تشخیص ممکن ہوتی ہے تو اس اسٹیج پر اس کا علاج ممکن نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں سکولوں اور مدارس میں بچیوں کو کور کریں گی اور اس کے بعد سکولوں میں نہ جانے والی بچیوں کو کور کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ یکم ستمبر سے ضلع کی دو تحصیلوں صادق آباد اور رحیم یار خان میں پولیو مہم شروع ہو گی جو 4ستمبر تک جاری رہے گی اس دوران دونوں تحصیلوں میں 32لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی اور دونوں مہم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :