راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود سے ہراسگی اور ضرر کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان گرفتار

بدھ 13 اگست 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں ہراسگی اور ضرر کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے نازیبا حرکات اور ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، وارث خان پولیس نے خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

اس کے علاوہ پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذاتی رنجش پر تشدد کر کے اپنے بھتیجے کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، واقعہ کا مقدمہ جون 2025 میں درج کیا گیا تھا، زیر حراست شخص وقوعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا، زیر حراست شخص کو پیرودھائی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔