علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے قبائلی عمائدین کا تعاون اہم ہے، آ ئی جی ایف سی بلوچستان

بدھ 13 اگست 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) آ ئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر نے لورالائی کا دورہ کر کے پاسنگ آئوٹ پریڈ کے علاوہ تحصیل میختر میں عوامی جرگہ میں شرکت کی۔ کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ ، کمانڈنٹ سکائوٹس برگیڈیئر نوید قلب عباس کے علاوہ متعلقہ افسران ، قبائلی عمائدین و عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جرگہ میں امن وامان ، ڈویلپمنٹ پروگرام ،کنگری ومیختر تحصیل کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

آ ئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر نے اپنے خطاب میں علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے قبائلی عمائدین کے تعاون کو سراہا۔ اور ان سے مزید تعاون کی استدعا کی۔ کمشنر لورالائی نے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر کی لورالائی ڈویژن کے دورے کو خوش آ ئندہ قرار دیا اور کہا کہ ان کے دورہ سے امن وامان کے قیام میں مزید بہتری آ ئے گی اور جرگہ میں پیش کئے گئے عوامی مسائل کے حل کرنے میں بھی مدد ملے گی اور صوبے میں امن و امان کی بحالی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ کے لئے سول و ملٹری ادارے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔