کلرکہار کے کے قریب ایم ٹو موٹروے پر ٹرالر کو حادثہ ، ایک شخص جاںبحق

بدھ 13 اگست 2025 20:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) کلرکہار کے کے قریب M2 موٹروے پر ٹرالر کو حادثہ کے نتیجے میں 1 شخص جاںبحق ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹرالر لاہور سے اسلام آباد جارہا تھا، ٹرالر پر ہیوی مشین لوڈ تھی، کلرکہار کے مقام پر ٹرالر کی پن نکل گئی جس سے حادثہ رونما ہوا۔ جاںبحق ہونے والا شخص مزمل ولد محمد اکرم سکنہ گوجرانوالہ جبکہ زخمی ہونے والے افراد نصراللہ ولد خورشید احمد سکنہ شیخوپورہ اور افتخار ولد ممتاز سکنہ گوجرانوالہ بتائے جاتے ہیں۔ جاںبحق ہونے والے شخص کی نعش اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کردیا گیا۔