گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ

چٹور کھنڈ ،دائیں،خلتی ،یاسین ، سلطان آباد اور تھوئی میں سیلاب نے تباہی پھیر دی،ایک بچی سمیت 7افراد لاپتہ

جمعرات 14 اگست 2025 21:55

گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ضلع غزر کے علاقوں چٹور کھنڈ ،دائیں،خلتی ،یاسین ، سلطان آباد اور تھوئی میں سیلاب نے تباہی پھیر دی،ان علاقوں میں سیلاب میں ایک بچی سمیت7افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جبکہ 20 گھر سمت قیمتی املاک اور سینکڑوں درختوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے غزر پولیس سی پی او کے مطابق دائین نالے میں سیلاب باعث دریائے اشکومن کا بہائو مکمل رک چکا ہے اور جھیل بن گئی ہے جس کے پھٹ جانے کی صورت میں غزر ,گلگت اور دیامر کے نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں .

دریائے غزر میں بار بار سیلاب آنے سے 17 دن پہلے بہہ جانے والا غزر چترال روڈ کو تاحال بحال نہیں کیا جا سکا ہے جس باعث بالائی غزر میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے . ڈپٹی کمشنر غزر حبیب الرحمن نے پورے ضلع میں امرجنسی نافظ کر دی ہے .علاوہ ازیں حسن آباد ہنزہ اور گوجال میں گزشتہ دن آنے والے سیلاب نے شاہراہ قراقرم کو تباہ کر دیا تھا جس کو ابھی تک بحال نہیں کیا جا سکا ہے . بابوسر , حراموش اور سکردو میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ایسی صورتحال میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کو گلگت میں موجود ہونا چاہیئے تھا لیکن موصوف تاجکستان کا دورہ مکمل کر کے گزشتہ روز چائینہ چلے گئے ہیں ۔