چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی و دیگر کا چچا زاد بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 13 اگست 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی سمیت اہم سیاسی شخصیات نے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ان کے چچا زاد بھائی مرحوم سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ چیئرمین سینیٹ اور مرحوم کے لواحقین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت اور باوقار انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کے لئے وقف کردی تھی۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سید تنویر الحسن گیلانی ایک محبِ وطن، مخلص اور خدمت گزار شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کو مقدم رکھا۔

متعلقہ عنوان :